“ملفوظات و تعلیمات مرشد کامل”
“نماز حضوری کے ساتھ پڑھو”
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ھوالقادر ھوالحق ھوالمعین
“ملفوظات و تعلیمات مرشد کامل”
“نماز حضوری کے ساتھ پڑھو”
“میں ہر روز ایک نئی شان کے ساتھ جلوہ فرما ہوتا ہوں”
جب بندہ مقام امر میں قدم رکھ لیتا ہے خلق سے نکل کر تو یہ لطائف کا کمال ہے کہ اللہ تبارک و تعالٰی ہر رات صدا دیتا ہے آسمان دنیا پرتو وہ بندہ اس آواز کو سنتا ہے عالم امر جن کو نصیب ہوچکا ہوتا ہےوہ سنتا ہے
قبلہ میاں حضور دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں میرے پیرو مرشد حضور خواجہ صوفی سید عثمان علی شاہ حسنی رحمتہ اللہ علیہ ارشاد فرماتے تھے،
کہ بیٹا طارق جب تم اتحیات میں بیٹھوں تو اور ارکان کی بنسبت اس رکن میں زیادہ حاضر ہوجاو میں نے کہا میاں کیوں ؟ تو مرشد حضور نے فرمایا اس لئے کے یہ معراج کا وقت ہوتا ہے،
یہیں تو کہتے ہونا اتحیات للہ میں نے کہا ہاں فرمانے لگے جب تم السلام علیک ایھاالنبی کہو تو پوری طرح متوجہ ہوجاو اور کان لگا لو اس طرف اور سنو کے جواب آتا ہے مزید فرماتے تھے جب وعلی عباداللہ الصالحین کہو تو اپنے مرشد کا تصور کرلو تو اس وقت بھی متوجہ ہو کر سنو مرشد کی طرف سے بھی جواب آتا ہے،
اور جب شہادت دے کر انگی اٹھاتا ہے اور گواہی دیتا ہے تو اس وقت اس بندے پر تجلی ہوتی ہے اور یہ تجلی اس کی قبولیت کے لئے ہوتی ہے،
اسی لئے فرمایا الصلاة معراج المؤمن
نماز مؤمن کے لئے معراج ہے،
مرشد حضور فرماتے ہیں اگر ایک نماز بھی ایسی پڑھی گئی نا جس میں جواب آگیا تو ساری نمازیں قبول ہوجائے گی،
پوری عمر گزر جاتی ہے لیکن کبھی یہ تصور ہی نہیں آتا خیال ہی نہیں آتا اور یاد رکھو یہ بھی تصور شیخ کا کمال ہے ،
اور یہ مراقبہ دن میں پانچ وقت کی نماز میں بندہ چاہے تو کرسکتا ہے
نماز پر اتنی سختی اور پابندی اسی لئے کی گئی ہے کہ تمہاری روح کو انوارات کی عادت ہوجائے اور جب قیامت کے دن تجلی کی جائے تو تمہارے ہوش قائم رہیں
اسی لئے کہا گیا ہے کہ نماز حضوری کے ساتھ پڑھو
صحابہ کرام علیہم الرضوان کا طریقہ تھا وہ ایک رکعت میں پورا قرآن ختم کرلیا کرتے تھے یہ سب حضوری کی وجہ سے تھا
اللہ تعالٰی ہمیں اخلاص کے ساتھ
حضوری قلب کے ساتھ عبادت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے،
اللہ تعالٰی ہمیں مرشد کامل قبلہ میاں حضور دامت برکاتہم العالیہ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور حضوری صلاة نصیب فرمائے، آمین یارب العالمین بجاہ النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
تحریر خلیفہ قبلہ میاں حضور مدظلہ
محمد کامران طارقی عثمانی حسنی، طالب دعاء،
Www.rohanidastak.com
03453375530
03119270828